ایک دیرینہ خواہش
مکرمی!برصغیر کا گیٹ وے قدیمی مشہور تاریخی شہر آج کے خیبر پختونخواہ کے ماتھے کا جھومر پھولوں کا شہر،پشاور،میری پیدائش اسی شہر میں 80 سال قبل ہوئی۔اس شہر میں پرورش پائی یہاں کا صحت بخش پانی پیا۔اسی شہر کی صحت مند ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوا اسی شہر کی مٹی میں کھیل کر پروان چڑھا کسی حد تک تعلیم حاصل کی۔ شہر کا مشہور ومعروف مقام قلعہ بالا معیار ہے جو صدیوں سے شہر کے بیچوں بیچ بڑی آن و شان سے کھڑا ہے۔جولائی 2018 کو نئی حکومت بننے اس نے قوم سے بہت سے وعدے کئے تھے جن میں ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ چاروں صوبوں کے گورنر ہاوس عوام الناس کے لئے کھول دئے جائیں گے اور چاروں صوبائی وزیر اعلٰی ہاوس کے علاوہ کچھ بڑے افسروں کے بنگلے جو 20,20 کنال پر محیط میں کو ختم کرکے وہاں تدریسی ادارے قائم کئے جائیں گے اور مرکزی میں وزیراعظم ہاوس کو بین الاقوامی یونیورسٹی بنائی جائیگی موجودہ وقت قلعہ بالا حصار پشاور ایف سی کا ہیڈ کوارٹر ہے اسکے علاوہ ایف سی کا ایک یونٹ پشاور چھاونی میں شہری مسحط روڈ پر واقعہ ہے میرا مطالبہ ایک عمر رسید شہری کی حیثیت سے یہ ہے کہ کیا قلعہ بالا حصٓار کو پاکستان کے دوسرے قلعوں کی طرح عوام الناس کیلئے کھولا جاسکتا ہے ؟اور ایف سی کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیا جائے(شیخ اختر حسین،0333-2390500)