پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہوگا
ابوظہبی ( آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کیویز کو کلین سویپ کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور ا?خری ون ڈے میچ بارش کے باعث متاثر ہوگیا اور تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 سے 28 نومبر تک دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور ا?خری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔