ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ، پاکستان اور آئرلینڈ آج مدمقابل
گیانا (آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں (آج) منگل کو مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اسی سلسلے میں (آج) منگل کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور دونوں میچز گروپ بی کے ہوں گے۔ پہلا میچ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔