زندہ باد سائیکل ریس لیاری ٹائیگر کے محمدعرفان بلوچ کے نام
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ کی ہدایت پر اور سند ھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی سپر ویژن میں ہونے والی 100کلومیٹر طویل’’گریٹ افواج پاکستان مشن ردالفساد و ڈیم مشن زندہ باد سائیکل ریس‘‘ٹیم لیاری ٹائیگر کے عرفان بلوچ نے 3گھنٹہ 18منٹ میں جیت لی ہے۔ ٹیم کراچی ایکسپریس کی شاندار اسپانسر شپ میں ہونے والی اس سائیکل ریس کا افتتاح گلبائی فلائی اوور ماڑی پورروڈ سے ٹیم کراچی ایکسپریس کے منیب میر اور پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر عرفان حنیف نے فلیگ لہرا کر مشترکہ طور پر کیا۔ خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر کلیم اعوان نے ٹیم کراچی ایکسپریس کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس سائیکل ریس کے فاتحین کے لئے ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم ملیر ٹائیگر کے اشعر بلوچ نے مائیکرو سیکنڈ کے فرق سے دوسری اور ٹیم لیاری ٹائیگر کے محمد حسین بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے چیف جج انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد سہیبل بلوچ تھے جب کے دیگر ججز میں سجاد بلوچ، نعیم کالو،سراج منیر ، ساجدی جی ٹی شامل تھے۔ تقریب تقسیم انعامات آئندہ ہفتے ہوگی۔