ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو اے ٹی پی فائنلز کے ابتدائی رائونڈ میں شکست
لندن ( آن لائن) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز کے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انکو جاپان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر نو کئی نیشکوری نے شکست دی۔لندن میں جاری ایونٹ کے مینز سنگلز لیٹن ہیوٹ گروپ کے ابتدائی میچ میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور جاپان کے کئی نیشکوری ا?منے سامنے تھے جس میں جاپان کے کئی نیشکوری نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔انکی فتح کا سکور 7-6(7-4) اور 6-3 تھا۔ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے کہ راجر فیڈرر کو ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے سخت مقابلے کے بعد ا?سٹریا کے ڈومینک تھیم کو 6-3 اور 7-6 سے ہرا دیا۔