پہلا آل کرا چی میئر کپ فٹبال چیمپئین شپ، مو سیٰ الیوان کی کامیابی
کرا چی ( اسپورٹس رپورٹر ) پہلا آل کراچی میئرکپ فٹبال چیمپئین شپ ٹورنامنٹ زیر اہتمام ینگ عزیز آباد فٹبال کلب اور موسیٰ الیوان فٹبال کلب میں 7ٹیمیںاگلے مر حلے میں پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پہلا آل کراچی میئرکپ فٹبال چیمپئین شپ میںمزید 7میچزکھیلے گئے پہلا میچ میز بان ٹیم موسیٰ الیوان اور شا ہ فیصل اسپورٹس کے ما بین کھیلا گیا ۔میچ کے دو نو ں ہاف برا بر ی پر ختم ہو ا دو نو ں ٹیموں کے ما بین میچ سنسنی خیز رہا میچ برابری پر دو نو ں ٹیمو ں کو پانچ پانچ پینلٹی ککس دی گئی ۔ دو سرا میچ نا رتھ برادرز ایف سی نے اورنگی ملت کو ہرا دیا۔ تیسرامیچ میں واصف میموریل ، چو تھے میچ میں گلشن سو کر، آغا خان جیمخانہ، ینگ رشید آباد، اور ساتویں میچ میں بلو چ یو تھ گارڈن نے آزاد الیوان بنارس کو 0کے مقابلے میں 1گو ل سے شکست دے کر اگلے مر حلے کے لیے کو الیفائی کر لیا ۔