آل کراچی شیر محمد سولنگی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سر اقبال فائونڈیشن کے تعاون سے سندھ مسلم گزری فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی شیر محمد سولنگی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے کا شاندار میچ لکی مین اور قذافی گرین کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سنسنی خیز ثابت ہوا اور دونوں ٹیموں نے اک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا۔لکی مین نے قذافی گرین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں ینگ پرنس نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی مضبوط ٹیم کلاکوٹ یونین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا ۔تیسرے میچ میں اسامہ اسپورٹس نے حیدری اسپورٹس کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی جبکہ چوتھے میچ کا معرکہ میں خیبر مسلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الغازی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر آئوٹ کلاس کردیا۔میچز میں ریفری کے فرائض غلام علی بلوچ، اعجاز، شاہد میر، مختیار اور شکیل نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کو آرڈینیٹر اسلم کامریڈ تھے۔ٹورنامنٹ کے اگلے میچ میں ینگ شاہ داد کا مقابلہ لیاری برادرز سے ہوگا۔