شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں پہلا باکسنگ ٹورنامنٹ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ممتازبنکر و اسپورٹس کی اہم شخصیت رانا جاوید نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اخوت‘محبت اور بھائی چارگی کا پیغام دیا ہے تاکہ بر صغیر کے مسلمان اپنے لئے ایک آزاد وطن حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں وہ شہداد پور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ علامہ اقبال ڈے باکسنگ ایونٹ میں باکسرز و آفیشلز سے خطاب کررہے تھے۔یہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے بننے کے بعد پہلی باکسنگ ایونٹ ہے جس میں کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر باکسنگ کے مقابلے بھی ہوئے36 کے جی میں خلیل نے نوروز کو2-1سے‘40 کے جی میں قیوم نے محسن کو3-0سے‘کریم بخش نے ارسلان کو2-1سے‘ اویس نے ناصر کو3-0سے ہرادیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔