آل ملیر ڈاکٹر محمد طاہر بلوچ فٹبال ملیر محمڈن کی شانداری کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سر اقبال فائونڈیشن کے تعاون سے ملیر محمڈن فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل ملیر ڈاکٹر محمد طاہر بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے کا شاندارمیچ میزبان کلب ملیر محمڈن اور حسن میموریل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ میزبان ملیر محمڈن نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے حسن میموریل کو شکست دے کراگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے کے دوسرے میچ میں بلوچ اسٹار اور الشہزاد کا ٹکرائو ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا اور بلوچ اسٹار کی ٹیم نے الشہزاد کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر آئوٹ کلاس کردیا۔