نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں: رحمان ملک
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سینیٹر رحمن ملک نے حکومت کو نیب قانون میں ترامیم کے تعاون کی پیشکش کی ہے تاہم شرط عائد کی ہے اگر حکومت سنجیدگی سے نیب کے قوانین میں ترمیم کرنے کی خواہاں ہے تو پیپلز پارٹی مثبت قوانین سازی کیلئے حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔