خالد سلیم ایم ڈی واپڈا‘ منظور شیخ ای ڈی سٹیٹ لائف تعینات
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 20 کے دو افسروں کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق خالد سلیم کو مینجنگ ڈائریکٹر واپڈا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ منظور علی شیخ کو ڈیپوٹیشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پیر کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔