خضدار اور گرد و نواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ،کوئی نقصان نہیں ہوا
خضدار(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میںگزشتہ روز 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔