کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس سے 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ خودکش دھماکہ پشتونستان چوک پر مظاہرے کے دوران ہوا۔ مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے صدارتی محل کی سکیورٹی مزید سخت کر دی اور اگردگرد کے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ دھماکہ کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن بھی کیا ۔