شریف فیملی پر ملک سے غداری کا مقدمہ ہونا چاہئے :زرتاج گل
وہاڑی(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پرچی وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں چلا سکتا بلکہ منی لانڈرنگ ہی کر سکتا ہے جو انہوں نے ہر دور حکومت میں کی شریف فیملی پر ملک سے غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ملک وقوم کی ترقی کیلئے جو پروگرام دیا ہے وہ کوئی عوامی وزیر اعظم ہی دے سکتا ہے بھیک مانگنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں،ہمارے ملک پر اب تک چند سیاسی لٹیروں اور ان کی اولادوں نے حکمرانی کی ہے لیکن حالیہ الیکشن میں عوام بالخصوص نوجوان نسل نے پہلی مرتبہ اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کو ترقی پر لانے والی قیادت کا انتخاب کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میںانٹرنیشنل سٹوڈنٹس ریسرچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلر محمد نوازشریف ایگریکلچرل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف،سردار محمد طارق سی ای او پی ڈبلیو پی ،ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیرالزمان،ڈاکٹر خدابخش،یاسرچوہدری،محمد احمد رائو،ڈاکٹر عمران خان ایچ او ڈی ایم ایس سمیت کثیر تعداد میںپروفیسرز ،سول سوسائٹی کے افراد اور طلباء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے کرپشن کیلئے میٹرو بس منصوبہ بنایا اگر اس کی جگہ جنوبی پنجاب میں3اسپتال بنادئیے جاتے تو یہاں صحت کے مسائل جنم نہ لیتے انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر اور ریسرچ کیلئے الگ رقم مختص کرنے بارے وزیر اعظم عمران خان سے بات کی جائے گی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نواز شریف ایگری کلچرل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں موسمی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے نوجوان اپنے طور پر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہماری یونیورسٹی میں امتحان پاس کرنے کیلئے ہر طالب علم 10پودے لگا کر ان کی نگہداشت کرتا ہے پھر اسے پاس کیا جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کمیپس ڈاکٹر خیر الزمان نے یونیورسٹی میںجاری پروگرامز بارے بریفنگ دی۔