فیصل آباد نے لاہور کو 2 وکٹوں سے ہرا کر انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیصل آباد نے دفاعی چیمپئن لاہور کو سنسنی کے مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر پی سی بی فیوچر پروگرام انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ فائنل میچ میں لاہور ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 190رنز بنائے۔ حماد ستار نے 68، حافظ عثمان ندیم نے 35 ، عمر ایمان نے 30 رنز بنائے۔ فیصل آباد کی جانب سے باولنگ میں محمد اویس اور علی اسفند نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 191 رنز کا ہدف فیصل آباد 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔ کپتان سمیر ثاقب 43، محمد ابتسام 42 اور محمد وقاص 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کے منیب واصف نے تین اور منیب ظفر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف آپریٹنآفیسر سبحان احمد کی جانب سے کھلاڑیوں میں 8 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔