نیلی روشنی میں روزانہ آدھا گھنٹہ بیٹھنے سے بلڈ پریشر کے مرض کو قابو کرنا ممکن ہے، تحقیق
کراچی (این این آئی)برطانیہ کے تحقیقاتی ماہرین نے کہاہے کہ نیلی روشنی میں روزانہ آدھا گھنٹہ بیٹھنے سے بلڈ پریشر کے مرض کو قابو کرنا ممکن ہے۔برطانیہ کے شہر گولڈ فورڈ میں واقع سرے یونیورسٹی کے ماہرین نے نیلی روشنی میں روزانہ آدھے گھنٹے بیٹھنے کا حیران فائدہ تلاش کرلیا۔تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ سائنسی ترقی اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے انسانوں میں تیزی کے ساتھ بلڈپریشر اور دل کی بیماریاں پھیلیں اور اس سے بہت سارے لوگ متاثر بھی ہوئے۔