مشفیق الرحیم ٹیسٹ میں ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے
ڈھاکہ(آئی این پی)مشفق الرحیم انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے اور 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے، انہوں نے زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 219 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ایک اننگز میں دو ملکی اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔