ڈومیسٹک کر کٹ میں محمد عامر کی شاندار آل رائونڈر کارکردگی
راولپنڈی(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی فارم کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں اور اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ ان کے حق میں بہتر ہے۔چیمپیئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرکے پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے والے محمد عامر نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے فیصلے کو خوش دلی سے قبول کیا اور فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لئے انہیں سوئی سدرن گیس نے اپنی ٹیم میں جگہ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر مسلسل سوئی سدرن ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مل کر اپنی بولنگ کی بہتری کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔قائد اعظم ٹرافی سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں محمد عامر نے پشاور ریجن کے خلاف 6وکٹیں حاصل کیں۔