ورلڈ کپ کے لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم تشکیل ، اعلان کل متوقع
لاہور( سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ سکواڈ کی تشکیل کے لئے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے جس میں رضوان سنئیر کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عماد بٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران بٹ اور مظہر عباس کو بطور گول کیپر ٹیم کے ہمراہ بھارت بھیجا جائے گاجبکہ فیصل قادر اور محمد زبیر کی جگہ سینئر کھلاڑی راشد محمود اور اظفر یعقوب کو شامل کرنے کا امکان ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عرفان سنئیر، علیم بلال، مبشر علی، توثیق ارشد، اعجاز احمد اور عرفان جونیئر علی شان، رضوان جونیر، ابوبکر محمود، عمر بھٹہ اور عتیق ارشد شامل ہیں ۔