اینٹی کرپشن نے رشوت وصول کرتے ہوئے خانیوال کا بلڈنگ انسپکٹر گرفتار کر لیا
ملتان(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے خانیوال کے بلڈنگ انسپکٹر کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا, معلوم ہوا ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر طارق مسعود کام کرنے کے لیے شہری سے 7 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا جسے اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔