روزنامہ نوائے وقت اورمعین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام جائزہ نعت خوانی کی تقریب آج اسلامک آئیڈل پبلک سکول بہاولپور میں ہو گی
ملتان (میگزین رپورٹ) روزنامہ نوائے وقت ملتان کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے جشن میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں 17 ویں 30 روزہ جائزہ نعت خوانی کی تیسری تقریب آج منگل کو 10 بجے صبح اسلامک آئیڈیل پبلک سکول گلستان اشعر کالونی بہاولپور منعقد ہو گی۔ صدارت نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شمیم اصغر راؤ کریں گے۔ رانا کاشف نعیم‘ حافظ معین خالد اور ماہر تعلیم سید مہدی حسن طارق مہمانان اعزاز ہوں گے۔