لوگوں کے بنک اکاؤنٹس سے رقوم غائب ہونے کا سلسلہ نہ رکا
مظفر گڑھ (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر 3 مزید اکائونٹس ہولڈرز نوسر بازوں کے ہاتھوں 7 لاکھ 74 ہزار روپے سے محروم ہو گئے ۔اوکاڑہ کے نواحی گائوں 17/1AL کے امانت علی جو کہ پر ائیویٹ سکول میں ٹیچر ہے اسے نوسر باز کی فون کال موصول ہو ئی کہ میں حساس ادارے سے بات کررہاہوں فون کال پر بننے والے جعلی آفیسر نے بھی امانت علی کو اپنی باتوں میں الجھا لیا بالآخر ٹیچر نوسر باز گروپ کی باتوں میں آگیا اپنے اکائونٹ اے ٹی ایم کاپن کورڈ تمام تر تفصیلات انہیں فراہم کردیں،ہیکرز نے امانت علی کا اکائونٹ خالی کردیا، واقعے کی صورتحال بنک منیجرکو بنائی تومعلوم ہواکہ 346000روپے ٹرانزیکشن اور دوسری38000ہزار روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی اس کا اکائونٹ خالی ہو گیا امانت علی نے اعلی احکام سے گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر نے کی اپیل کی ہے۔چیچہ وطنی میں خالد ٹائون کے وحید نواز کا جے ایس بینک میں ا کائونٹ کھلواناگزشتہ روز ہیڈ آفس کراچی سے کال آنے پر اسے پتہ چلا کہ اس کے اکائونٹ سے بذریعہ اے ٹی ایم ایک لاکھ90 ہزار روپے ساجد محمود نامی شخص کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوئے ہیں، متاثر ہ شخص وحید نوازکا کہنا ہے کہ متعلقہ برانچ جاکرکائونٹ چیک کیا تومیرے اکائونٹ سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے غائب ہو چکے تھے نارنگ منڈی میں دی بینک آف پنجا ب میں اکائونٹ اور ڈیٹا دینے پر محلہ مسلم پارک کا شہری رانا بختیار ایک لاکھ اسی روپیہ سے محروم ہو گیا رانا بختیار کو کال آئی کہ ہم مردم شماری کر رہے ہیں ۔حساس اداروں کا چیف بات کررہا ہوں، تھوڑی دیر بعد ہیڈ آفس سے آپ کو کال آئے گی انہیں اپنا اکائونٹ چیک کروائیں تمام تفصیلات سے آگاہ کریںبعد ازاں کال آئی کہ ہم منیجر ہیڈ آفس کراچی سے بات کر رہے ہیں اپنے بینک کا ڈیٹا دیں جس پر اکائونٹ ہولڈر نے تمام صورتحال سے آگاہ کر بعدازاں بینک سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ تمہارے اکائونٹ سے ایک لاکھ اسی ہزار نکل چکے ہیں بقیہ رقم صرف بارہ سو روپے بچی ہے۔مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں ایک اور شخص کے 2مختلف اکاؤنٹس سے ہیکرز نے 6لاکھ 95 ہزار روپے کی رقم نکال لی.جتوئی میں نوید کمبوہ نامی شخص کے 2مختلف بینکوں کے 2 اکاؤنٹس سے ہیکرز نے 6 لاکھ 95 ہزار روپے رقم نکال لیے،نوید کمبوہ کے مطابق کچھ دن قبل ٹول فری نمبر سے آنے والی کال کے ذریعے اسکے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات لی گئی تھیں،معلومات حاصل کرنے کے بعد اسکے حبیب بینک لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 95 ہزار اور بینک آف پنجاب کے ایک اور اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔