فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ‘ القاسم نے نیو ینگسٹر کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیوینگسٹر نے تمام وکٹوں پر 164 رنزبنائے۔علی احمد 47 زریاب شوکت نے 28 رنزبنائے۔عبدالمنان 4 عبدالرحمٰن اور حافظ فیصل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔القاسم کلب نے ہدف 4 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔راؤعرفان 112 ارشد نے 38 رنزبنائے۔لقمان 2 اور عابد نے ایک وکٹ حاصل کی۔