فیکٹری ایریا: گھریلو جھگڑے پر بیوی نے چھری کے وار سے شوہر کو زخمی کردیا
لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے میں بیوی نے گھریلو جھگڑے کے دوران خاوند کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے النور ٹائون کا رہائشی الیکٹریکل انجینئر خرم مجید سعودی عرب سے تین ماہ قبل واپس آیا تھا۔ گزشتہ روز خرم مجید کا اپنی بیوی عاصمہ سے جھگڑا ہو گیا۔ عاصمہ نے طیش میں آ کر چھری پکڑی اور اپنے خاوند خرمم کے سینے پر وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ خرم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں خرم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ عاصمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ خرم اسے چھری سے قتل کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اپنے آپ کو بچایا خرم کو خود چھریاں لگ گئیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خرم کو چھریاں بیوی عاصمہ نے ماری ہیں۔