الممتاز کرکٹ کلب نے چراغ کلب کو 28رنز سے ہرا دیا
دوکوٹہ (نامہ نگار) الممتاز کرکٹ کلب اور چراغ کرکٹ کلب کہروڑپکا کے درمیان میچ ہوا جس میں الممتاز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 247 رنز بنائے جواب میں چراغ کلب کے کھلاڑی 220 رنز بنا سکے۔ بائولنگ میں الممتاز کلب کے رفاقت ڈوگر نے 3جبکہ علی اکبر اور وسیم اصغر نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔