پاکستان اور افغانستان میں پانی کی تقسیم اور انتظام پر تعاون کے امکانات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دریائے کابل اور دیگر آبی ذرائع سے آنے والے پانی کی تقسیم اور انتظام پر تعاون کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ پر افغانستان نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے پاکستان نے بھی مثبت پیشرفت کی ا مید دلائی ہے۔ اس موضوع پر پاکستان میں تجاویز پر مشاورت کا آغازہو گیا ہے جن پر امریکہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس نے دونوں ملکوں کے درمیان اس معاملہ پر کردار ادا کرنے کی حال ہی میں پیشکش کی ہے۔پاکستان کی طرف سے آبی مسائل اور فوائد کی نشاندہی کیلئے مشترکہ ادارہ جاتی فریم ورک قائم کرنے کی تجویز بھی دی جا سکتی ہے۔