حساس ادارے کا حوالدار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق‘ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
دنیاپور( نامہ نگار) نواحی علاقے چک نمبر 362 ڈبلیو بی 9 چک کے رہائشی پاک فوج کے حوالدار ارشد علی اطہر کامری سیکٹر سیاچن میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے،شہید کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں سمیت اہل علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعدادمیں شرکت،شہید کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔