انٹر بنک میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح 133 روپے 95 پیسے پر پہنچ گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر کو) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بنک میں قیمت 133 روپے 95 پیسے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ مین ڈالر 134 روپے 30 پیسے کا فروخت ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا سعودی عرب سے ایک دو روز میں ارب ڈالر آنے کا بیان بھی روپے کی قدر بہتر نہیں کر سکا۔ مارکیٹ میں الٹا ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ انٹر بنک ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قیمت 11 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 95 پیسے رہی۔