سنگاپور کے 16 سکھ یاتریوں کا دربار کرتار پور کا دورہ مذہبی رسومات ادا کیں
چک امرو ( نامہ نگار)سنگاپور سے 16سکھ یاتریوں نے کرتارپور دربار صاحب مذہبی رسومات ادا کیں گذشتہ روز سنگاپور سے 16سکھ یاتریوں نے دربار صاحب کرتار پور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں بتایا گیا ہے کہ17سکھ یاتریوں نے آنا تھا تاہم 16سکھ یاتریوں نے گرودوارا کرتاپور عبادت کے فرائض ادا کئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات تھے۔ سکھوں نے حکومت پنجاب کے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انہیں عزت و توقیر سے نوازا ہے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور پاکستانی محبت کرنے والے ہیں۔