نائیجیریا اور آذربائیجان کے 2 منشیات فروش اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے 2 غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں میں جوزف اور عصیفہ شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ملزم جوزف کو مری روڈ اور ملزمہ عصیفہ کو میریٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم جوزف سے ایک کلو 20 گرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ملزمہ عصیفہ سے ایک کلو منشیات برآمد۔ جوزف کا تعلق نائیجیریا اور عصیفہ کا آذربائیجان سے ہے۔