ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نظرثانی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں مزید کارروائی ملتوی کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نظرثانی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں مزید کارروائی ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس وقاص رئوف مرزا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔