بیشتر پاکستانی انٹرنیٹ سے واقف ہی نہیں ٗسروے رپورٹ
اسلام آباد (این این آئی)ایک سروے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں 15 سے 65 سال کے 69 فیصد صارفین انٹرنیٹ سے واقف نہیں ہیں۔انفارمیشن کمیونبکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) پر تحقیق کرنے والے سری لنکا میں مقیم تھنک ٹینک لرنے ایشیا کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ حقائق سامنے آئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس سروے میں پاکستان کے 2 ہزار کے قریب گھرانوں سے سوالات کیے گئے تھے۔لرنے ایشیا نے دعویٰ کیا کہ سیمپلنگ کا طریقہ کار اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ پاکستان کی 15 سے 65 سال عمر کی 98 فیصد آبادی کی نمائندگی حاصل ہوسکے۔