10 بین الاضلاع گینگز کے 43 ارکان گرفتار، 82 لاکھ کا مسرقہ مال و اسلحہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے انچارج انسپکٹر طاہر اعجاز کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب دس بین الاضلاعی گینگز کے 43 ارکان کو گرفتار کرکے 82 لاکھ کا مسروقہ مال و اسلحہ برآمد کر لیا اس بارے سی پی او منیر مسعود مارتھ نے ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار گینگز میں امتیاز عرف بلیک بیری گینگ‘ اکرم عرف لاہوری‘ اﷲ دتہ ترگڑ‘ محمد خان عرف خانو‘ صغیر عرف صغیرا لنگڑیال حشمت عرف پٹاخہ‘ رفیق عرف رفیقا موہانہ‘ شہزاد عرف شہیدا بلوچ‘ اقبال عرف ماما بالی اور نوشاد سنارا گینگ شامل ہیں جن کے قبضہ سے 52 لاکھ نقدی15 موٹر سائیکلیں و دیگر سامان برآمد ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان سے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے اور مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔