رواں سال 9 ماہ میں گلیکوسمتھ کلائن پاکستان کے بعدازٹیکس منافع میں 3 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں گلیکوسمتھ کلائن پاکستان کے بعدازٹیکس منافع میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کی جانب سے سٹاک ایکسچینج میں جمع اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر ستمبر تک گلیکوسمتھ کلائن پاکستان کو 479 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو 2017ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ 2017ء کے ابتدائی 9 ماہ میں کمپنی کو494 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں کمپنی کے نیٹ سیلز میں 5 فیصد جبکہ انتظامی اخراجات میں 9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 5.01 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔