ٹھٹھہ صادق آباد میں زرعی ترقیاتی بنک نہ ہونے سے کاشتکاروں کو قرضوں کے حصول میں مشکلات
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) ٹھٹھہ صادق آباد میں زرعی ترقیاتی بینک نہ ہونے سے کاشتکاروں کو زرعی قرضوں کے حصول کیلئے مشکلات کا سامناٹھٹھہ صادق آبادمیں زرعی ترقیاتی بینک کی کوئی برانچ قائم نہیں کی گئی۔ تحصیل جہانیاں میں30کلومیٹر دور صرف ایک برانچ ہونے کے باعث ٹھٹھہ صادق آباد و نواح کے چکوک کے ہزاروں کسانوں کو زرعی قرضوں کے حصول کیلئے جہانیاں ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے۔کسان اتحاد،کسان کمیٹی ٹھٹھہ صادق آبادکے عہدیداروں رانا اشرف، حاجی بشر احمد، عبدالرئوف، اختر رسول، خلیل ارشد، ملک فیاض ہُلی ودیگرنے زرعی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام سے ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی زرعی ترقیاتی بینک کی برانچ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔