آئی جی پنجاب نے ایک ایس ایس پی پانچ ڈی آئی جیز کی خدمات مانگ لیں
لاہور(سٹاف رپورٹر)ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ایک ایس ایس پی اور پانچ ڈی آئی جیز کی خدمات مانگ لیں ۔ جن پولیس افسران کی خدمات مانگی گئی ہیں ان میں ایس ایس پی عبدالقادر قمر ، ڈی آئی جی مقصود الحسن ، مسعود سلیم ،وقاراحمد چوہان ،ریاض گاڑااور ڈی آئی جی احمد کمال شامل ہیں ۔