بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی بارڈر پر پاکستانی حدود میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی باشندے جا ں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔
ایران کے ساتھ پاکستان کا بارہ سو کلومیٹر طویل بارڈر ہے۔ ایران کے لئے عراق اور کسی دوسرے ملک کے ساتھ سرحد غیر محفوظ ہو سکتی ہے۔ اسی طرح پاکستان کے لئے بھارتی اور افغان سرحدیں غیر محفوظ ہیں مگر ایران اور پاکستان کے لئے طویل ترین سرحد محفوظ ہے۔ پاکستان اور ایران دونوں کو اس سرحد پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ سرحد کے آر پار سے پاکستان اور ایران کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں کی شکایات آتی رہی ہیں ۔ یہ کسی تیسری قوت کی کارستانی بھی ہو سکتی ہے۔ مگر مذکورہ واقعہ ایرانی فورسز کی طرف سے غیر محتاط رویے کی بناء پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے پک اپ گاڑی میں سوار 7افراد بلوچستان کے علاقے پنجگور کی تحصیل پروم سے جڑے بارڈر کو کراس کرنے والے تھے کہ ایرانی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک سانحہ رونما ہوا۔ ایرانی فورسز پاکستانی گاڑی کے ان کی سرحد میں داخل ہونے پر کارروائی کی مجاز تھیں مگر جلد بازی میں انہوں نے پاکستانی حدود ہی میں بدقسمت مسافروں کو نشانہ بنا دیا۔ اس پر پاکستان کی طرف سے ایرانی فورسز کی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شدید احتجاج ہونا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکتے ۔ ایسے واقعات دو ممالک کے مابین تلخیوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024