خشک دودھ تیار کرنے والے فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے : مظہر صدیق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر و فنانس سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے اشیائے کوردو نوش بلخصوص شیر خوار بچوں کے خشک دودھ ملاوٹ پر گہری یشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دکانداروں کی بجائے خشک دودھ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان کوحراست میں لیکر انہیں کڑی سزا دلائی جائے۔