مقبوضہ کشمیر میں 3 شہدا سپردخاک، لوگوں کا احتجاج، پولیس پر پتھراؤ، جھڑپوں میں بیسیوں زخمی۔سرینگر میں دوطلبہ کی گرفتاری کے بعد کشیدگی کے باعث تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند۔ جالندھر انجینئرنگ کالج سے گرفتار 3 کشمیری طلبہ پوچھ گچھ کے لئے این آئی اے کے سپرد۔
مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف شہروں میں کام کرنے تعلیم حاصل کرنے والے شہری بھی اب بھارتی حکومت کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ بھارتی فورسز نے جالندھر یونیورسٹی میں زیر تعلیم 3 کشمیری طلبہ کو پر گرفتار کر لیا۔ اب اطلاعات کے مطابق انہیں تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد کر دیا گیا۔علاوہ ازیں سنٹرل یونیورسٹی آزاد کشمیر سرینگر سے بھی گزشتہ روز دو طالب علموں کو حراست میں لیا گیا جس کے خلاف مقبوضہ وادی میں احتجاج جاری ہے۔ مودی سرکار کی نیت درحقیقت کشمیریوں پر تشدد کر کے انہیں تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور کرنے اور پھر انہیں دہشت گردی یا ناجائز مقدمات میں ملوث کرنے کی ہے اس لئے ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے ہر ممکن ذرائع استعمال کرتے ہوئے اپنے سفارتخانوں کو متحرک کرنا ہو گا تاکہ وہ کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچا سکیں۔ اس طرح کشمیریوں پر جاری مظالم میں کمی آسکتی ہے اور بھارت پر دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی راہ پر آئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024