انجینئرنگ پوسٹوں پر فائز نان پروفیشنل اسٹاف کو ہٹایا جائے‘ رشید اے رضوی
کراچی (وقائع نگار)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رشید اے رضوی کی کمپنی رشید رضوی اینڈ ایسوسی ایٹس کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ‘ چیف سیکریٹری‘ سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری ورکس کو خط لکھ کر تمام انجینئرنگ ورکس پوسٹوں سے نان پروفیشنل اور بی ٹی ڈپلومہ ہولڈرز کو ہٹانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی درخواست کی ہے اور عدالت کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا ہے خط کی کاپی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین کو بھی بھیجی گئی ہے اور حکومت سندھ سے استدعا کی گئی ہے کہ 3 اکتوبر2018 کو سپریم کورٹ کے فل بنچ کے مولا بخش بمقابلہ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کے فیصلے پر عملدرآمد کرایاجائے۔