تحریک انصاف نے پارٹی میں اصلاحات پر کام کا آغاز کردیا
راولپنڈی ۔اسلام آباد (ا سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اندرونی ڈھانچے کو نئے سیاسی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کئی اصلاحات پر کام شروع کردیا اس میں سب سے زیادہ توجہ پارٹی کے آئین پر نظر ثانی کرکے اس کو مربوط بنانے پر دی جا رہی ہے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی سربراہی میں بنائی گئی آئینی کمیٹی میں تحریک انصاف کے سرکردہ لیڈر حامد خان ،نعیم الحق ،علیم خان ، منزہ حسن ، ملیکا بخاری ، پرویز خٹک ، علی محمد خان ، اسحٰق خاکوانی ، فردوس شمیم نقوی ، عاطف خان ،مصدق گھمن، بیرسٹر سلیمان آفریدی ، ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت دیگر شامل کئے گئے ہیں جبکہ پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کو بھی آئینی نظر ثانی کمیٹی میں اپنی رائے دینے کا حق دیا گیا ہے تاکہ تحریک انصاف کو بطور جماعت ہمہ جہت نظر ثانی شدہ آئین مل سکے اس صورتحال میں تحریک انصاف کے کارکنوں میں تحرک آیا ہے اور وہ پہلی بار اتنی بڑی سطح پر اپنی رائے کو اہمیت ملنے پر خوش بھی ہیں۔
تحریک انصاف