فواد چوہدری خانہ بدوش، تین جماعتوں کے ترجمان بنے رہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے جو رویہ گذشتہ چار پانچ دنوں سے اسمبلی کے اندر اپنایا ہوا ہے اس کی تمام سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔ حکومتی رویے کے باوجود اپوزیشن نے تحمل سے اسمبلی کی کارروائی کو آگے بڑھایا ہے۔ وزیر اطلاعات خانہ بدوش ہیں جو تین جماعتوں کے ترجمان بنے رہے ۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف کو اندازہ ہی نہیں کہ وہ حکومت میں آگئی ہے۔ وزرا اسمبلی میں چور چور کے نعرے لگا رہے ہیں مگر یہ بتانے کو تیار نہیں کہ چوری کہاں ہوئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان خود نیب کو مطلوب ہیں ۔ جب تک موجودہ حکومت ہے ہم ان سے جواب طلب کرتے رہیں گے۔
مریم اورنگزیب