عمران فاروق قتل کیس، گواہ فخر الاسلام کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست منظور
اسلام آباد(نا مہ نگار)عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے استغاثہ کے گواہ فخر الاسلام کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست منظور کر لی ہے،پیر کو ایم کیو ایم کے رہنماء عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی،وکیل صفائی کی طرف سے گواہ کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا،عدالت نے استغاثہ کے گواہ فخر الاسلام کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست منظور کر لی۔
عمران فاروق کیس