فضل الرحمن کو دل کی تکلیف، آر آئی سی میں چیک اپ، آرام کا مشورہ
اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کو دل کی تکلیف ہوئی، چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا۔ مولانا فضل الرحمان کو گزشتہ روز دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فی الفور راولپنڈی انسٹی ٹیو ٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ کیلئے لایا گیا جہاں میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے انکا مکمل چیک اپ کیا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا۔ چیک اپ کے بعد مولانا واپس اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔