سورج
دن ہے جاگا سورج آیا
کرنیں نور اُجالا لایا
کرنیں آئیں پیاری پیاری
پھرتی ہیں یہ دنیا ساری
پربت دریا چمک اُٹھے ہیں
باغ اور پودے مہک اُٹھے ہیں
چڑیاں چوں چوں گا رہی ہیں
حمدیں نعتیں سنا رہی ہیں
ہر جانب ہے راج اللہ کا
عظمت والا تاج اللہ کا
(ظفر محمود انجم راجہ جنگ)