پیپلزپارٹی نے ہردورمیں عوام کی بے لوث خدمت کی ‘راشدربانی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی کے معاون خصوصی مقررہونے پرراشدحسین ربانی سے عبدالقدوس،عظیم خان ،ہادی عباسی، محمدنعمان ،اسماعیل چوہان،اجمل رضاخان،جاویدقریشی اوراسامہ چوھدری پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی نارتھ کراچی کے عہدیداران کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے مبارکباد دی،اس موقع پرانہوں نے امید ظاہر کہ راشدحسین ربانی اپنی روایت کے مطابق عوام کو درپیش مسائل کے حل میں اپنی کاوشیں اور صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔راشدحسین ربانی نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ،آئندہ بھی اپنی اس روایت کو قائم رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر نظرہے،کسی کومایوس نہیں کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ویژن پر ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی اور عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہوگی۔پی پی پی کا ورکرپہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہے اورتمام ورکرز بلاول بھٹوزرداری کو امید کی کرن اور آصف علی زرداری کو اپنانجات دہندہ سمجھتے ہوئے قیادت پر غیر متزلزل اعتماد اور یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی قیادت ہی ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، نوجوان اس ملک کے بہترمستقبل کا ضامن صرف بلاول بھٹوزرداری کو سمجھتے ہیں اور آصف علی زرداری اس کٹھن دورکے سب سے بڑے سیاسی لیڈرہیں۔