کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار عوام کوبے روزگارکررہے ہیں: مفتی محمدنعیم
کراچی(نیوزرپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار عوام کو بے روزگار کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،تجاوزات کیخلاف آپریشن قابل تحسین ہوتا اگرپہلے بے روزگار ہونے والوں کے چولہے کا انتظام کرلیا جاتا، آسیہ بی بی کے باہر بھیجنا حکومت کی منافقانہ کاروائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزمفتی محمد نعیم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفد میں ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان ، عادل خان ، سیٹنگ ایم پی اے اسامہ قادری اور علماء کمیٹی جاوید ،فیصل اور عرفان سمیت دیگر شامل تھے ، وفد نے شہر کے قائد کے سیاسی ،سماجی اور معاشرتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔