شاہین ایئر کے400ملازمین4ماہ سے تنخواہوں سے محروم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شاہین ایئر کے 400ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی جس کے خلاف : شاہین ائیر ملازمین نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں جہازوں کے کپتان،معاون کپتان ،انجینئرز ،کیبن کرو سمیت دیگر ملازمین شامل تھے۔ پریس کانفرنس میں کیپٹن ندیم حنیف نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے انتظامیہ کو تحریری درخواستوں سمیت ہر طریقہ اختیار کرچکے ہیں ۔اب پانی سر سے اونچا ہوگیا تخواہیں ادا کی جائیں۔وزیراعظم اور چیف جسٹس ہماری دادرسی کریں اور معاملے کا سوموٹو ایکشن لیں۔ہم نے تنخواوں کی عدم ادائیگی کے باوجود حج آپریشن مکمل کیا۔شاہین ایئر کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ حل نہ ہواتو اسلام آباد تک احتجاج کا دائرہ بڑھادینگے۔