پورٹ قاسم میں تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف متاثرہ ملازمین کے بچوں کا مظاہرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، روزگار ختم کرنے کے خلاف پورٹ قاسم ورکرز کے ننھے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے اور خاموش احتجاج کیا۔پورٹ قاسم پر کام کرے والے ساڑھے سترہ سو ملازمین کو چینی کمپنی نے گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں اور انہیں روزگار بھی نہیں دیا جارہا۔ زیادتیوں کے خلاف ورکرز یونین آف پورٹ قاسم سی بی اے کی اپیل پر کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا اڑتالیسویں روز بھی جاری رہا۔ متاثرہ ملازمین کے ننھے بچوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے. متاثرہ ملازمین کے بچے بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچے اور خاموش احتجاج کیا۔