پسنی پہاڑوں میں چھپائی گئی کروڑ وں روپے مالیت کی چرس برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کی اطلاعات پرڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو علاقے میں چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی، گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران پسنی شادی کور کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 1000 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً Rs.1501.18/- ملین (11.29ملین ڈالر)کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔